محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور اپنی رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل فرمائے میں گزشتہ دو سال سے عبقری کی قاری ہوں ۔ عبقری رسالہ میں بہت اچھے اور شاندار وظائف ہوتے ہیں۔ عبقری کی ادویات ، روحانی اگربتی، جادو شکن پانی، صابن، جادو شکن تیل، روحانی عطر اور برکت والی تھیلی میرے گھر کی ضرورت ہے اور یہ چیزیں میرے گھر میں ہر وقت موجود رہتی ہیں جس سے میں اور میری فیملی استعمال کرتے ہیں اور آپ کو دعائیں دیتے ہیں۔ان چیزوں کی برکت سے ہم ہرقسم کے جادو‘ وہم‘ بندش‘ گھریلوجھگڑوں اور بے چینی سے محفوظ رہتےہیں۔ ہروقت ایک روحانی حصار ہمیں گھیرے رکھتا ہے۔ برکت والی تھیلی کی برکت سے رزق میں واقعی برکت ہوتی ہے۔ (پوشیدہ، کراچی)