Search

میں نے ایک رات دیکھا کہ میں کسی کے گھر میں ہوں اور سڑھیوں سے اس کی چھت پر جاتی ہوں۔ چھت کی ٹینکی سے میں اس گھر کو پہچان جاتی ہوں یہ ہمارے گھر سے تھوڑے فاصلے پر ہے۔ چھت پر بہت سے مزدور کام کررہے ہیں اور ایک آدمی ان سے کام کروا رہا ہے۔ وہ مجھے دیکھتا ہے اور کہتا ہے یہ لڑکی کہاں سے آئی ہے؟ وہ مجھ سے پوچھتا ہے کہ یہ کام کیسا ہورہا ہے تو میں کہتی ہوں بہت اچھا! میں نروس ہوں۔ اتنے میں مجھے آواز آتی ہے کہ اس لڑکی کو پکڑو۔ میں چھپ جاتی ہوں۔(ا۔ف، نامعلوم)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ پریشان کن حادثے سے آپ کی حفاظت ہوگی تاہم آپ ہر نماز کے بعدیَاحَفِیْظُ گیارہ مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔
میں نے دیکھا کہ میرے والد ایک شخص کو گھر پر لاتے ہیں اور اس شخص کو میرے والد ذبح کرکے ماردیتے ہیں اور اس شخص کے ٹکڑے ٹکڑے کردیتے ہیں۔ (صباء، راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے والد کو جو بیماری لاحق ہے وہ انشاء اللہ اس سے شفایاب ہو جائینگے۔کچھ گوشت بطور صدقہ جانوروں یا پرندوں کو کھلادیں اور ’’سورئہ فاتحہ‘‘ 125مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں۔ واللہ اعلم۔