Search

میں نہم کلاس کی سٹوڈنٹ ہوں میری پڑھائی کا کچھ مسئلہ ہے وہ آپ سے پوچھنا چاہتی ہوں آپ کوئی وظیفہ بتائیں جس سے میرا مسئلہ حل ہو جائے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں جو کچھ بھی یاد کرتی ہوں جب پیپر یا ٹیسٹ سامنے آتا ہے بھول جاتا ہے میں بہت اچھا پڑھنا چاہتی ہوں اور پڑھ کر کچھ بننا چاہتی ہوں۔ میں اتنا اچھا پڑھنا چاہتی ہو کہ مجھے سکالر شپ ملے۔ مجھے عبقری پر پورا یقین ہے مجھے امید ہے کہ آپ میرے خط کا جواب ضرور دیں گے۔(سدرہ ، کھوئیاں)
جواب:جن طلبا و طالبات کا پڑھائی میں دل نہ لگتا ہو تو وہ ہر نماز کے بعد پوری توجہ کے ساتھ یَا حَافِظُ یَاعَلِیْمُ یَا قَادِرُ یَاشَافِیُ سات مرتبہ عصر کی نماز کے بعد اَللّٰھُمَّ اَفْرِغْ عَلیٰ قَلْبِیْ حُبَّ الْعِلْمِگیارہ مرتبہ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ اسم الرحمٰن پڑھا کریں اگر سبق بھول جانےکی شکایت ہو تو روزانہ دس مرتبہ اَلْمُعِیْدُ پڑھا کریں ۔فرسٹ پوزیشن اورسکالرشپ کیلئےعمل:1۔ سورۃ القلم ایک بار پڑھ کر سیاہی کی دوات پر پھونک ماریں اور وہی سیاہی پین میں بھر لیں پھر دو بار پڑھ کر قلم کی نوک پر پھونک مار دیں اسی قلم سے پرچہ حل کریں انشا ء اللہ جواب چھپے ہوئے آنکھوں کے سامنے آ جائیں گے ۔ انشاء اللہ اگر پڑھائی کے ساتھ درج بالا اعمال کیے جائیں تو فرسٹ پوزیشن یقینی ہے۔