میری عمر اکیس سال ہے۔ میرے ہونٹ سیاہ رنگ کے ہیں اور بہت زیادہ روکھے ہیں۔ نفسیاتی طور پر بہت پریشان رہتی ہوں یہی لگتا ہے کہ آس پاس کے لوگ میرے ہونٹ دیکھ دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔ بعض سمجھتے ہیں میں سگریٹ پیتی ہوں؟(ا۔ ج)
مشورہ: رات کو سوتے وقت ناف میں ذراسی روئی تیل میں بھگو کر رکھ لیں، صبح نکال دیں۔ روزانہ یہ عمل کریں۔ پٹرولیم جیلی بھی ہونٹوں پر لگائیے، دودھ ایک چمچ لیکر اس میں چند قطرے لیموں ٹپکائیے‘ دودھ پھٹ جائے گا‘ یہ دودھ رات کو ہونٹوں پر لگائیے۔