Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں ایک مرتبہ باسی لعاب کے فوائد پڑھے۔ جیسے جیسے میں وہ کالم پڑھتا گیا چونکتا گیا۔ واقعی ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ میں نے جب خود آزمایا تو خوشی اور حیرانی کا ملا جلا احساس تھا۔ میری آنکھ میں شدید تکلیف ہوئی‘ میں نے صبح اٹھ کر باسی لعاب انگلی کی مدد سے صبح صبح آنکھ میں لگانا شروع کردیا۔چند بار کرنے سے ہی میری آنکھ بالکل ٹھیک ہوگئی‘ بلکہ جس کو بتایا اس کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔(رئیس انصاری، ممبئی)