Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری نظر بچپن سے کمزور ہے 2005 میں ایک دم آنکھوں میں جالا آگیا رفتہ رفتہ جو کہ دونوں آنکھوں میں پھیل گیا جو کبھی نظر کے سامنے آجائے تو نظر دھندلا جائے۔ کبھی جالا ہٹ جائے تو نظر صاف ہو جائے مقصد یہ ہے جالا آنکھوں میں گھومتا رہتا ہے۔ (خواجہ ضمیر احمد، حیدر آباد)
مشورہ: آپ عبقری دواخانہ کی ’’آنکھ شفاء ‘ ‘ اور ’’روشن دماغ‘‘ گولیاں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ قرآن پاک کی یہ آیتفَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ سات بار درود شریف‘ سات بار مندرجہ بالا آیت اور پھر سات بار درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھوں کے دونوں انگوٹھوں پر پھونکیں پھر دونوں انگوٹھوں کو دونوں آنکھوں پر پھیرلیں۔ انشاء اللہ نور بصر اورزوال نظر کیلئے فائدہ مند ہوگا۔