Search

میری عمر اٹھارہ سال ہے۔ چند ہفتوں سے مجھے رات کو بار بار پیشاب کرنے جانا پڑتا ہے۔ نیند بھی خراب ہو جاتی ہے۔ پیشاب کا معائنہ بھی کرایا دوا سے کوئی آرام نہیں آیا۔ اب سردی کا موسم ہے۔ میں یہ سوچ کر پریشان ہورہی ہوں کہ رات کو میرا کیا حشر ہوگا۔ بتائیے مجھے کیا کرناچاہیے جس سے یہ تکلیف ٹھیک ہو جائے۔ ( جمیلہ، لاہور)
جمیلہ بی بی! آپ مغرب کے بعد چائے، پانی یا دودھ نہ لیں۔ اگر آپ چائے کی عادی ہیں تو شام کو بالکل نہ پئیں۔ جن لوگوں کو زیادہ پیشاب آتا ہے، انہیں چاہیے کہ وہ چائے کم کردیں۔ کئی وجوہات کی بنا پر پیشاب آتا ہے۔ بعض دفعہ بخار کے بعد کئی دن تک پیشاب کی زیادتی تنگ کرتی ہے۔ ایک بہت پرانا ٹوٹکا ہے۔ چھٹانک بھر بھنے ہوئے چنے کھا کر تھوڑا سا گڑ کھالیں۔ بارہ تیرہ دن کھانے سے پیشاب کی زیادتی کم ہو جاتی ہے۔ اسی طرح برابر وزن کے تل اور گڑ ملا کر لڈو بناکر کھانے سے بھی فرق پڑتا ہے۔ تلوں اور گڑ ملا کر لڈو بناکر کھانے سے بھی فرق پڑتا ہے۔ تلوں کے اندر عجیب خاصیت ہے انہیں کھانے سے پیشاب کم ہو جاتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں سوجی یا آٹا بھون کر اس میں تل اور گڑ ملا کر لڈو بناکر کھائے جاتے ہیں بعض دفعہ اس میں تھوڑی سی اجوائن بھی ملا لیتے ہیں۔ بوڑھے لوگوں کو چاہیے کہ وہ چھوارے کھایا کریں۔ اس سے سردی کم لگے گی اور پیشاب بھی کم آئے گا۔