Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں میرے بچے نہیں ہیں میرے شوہر کی پہلی بیوی سے آٹھ بیٹیاں ہے میں اسکی دوسری بیوی ہوں میںچاہتی ہوں کہ اللہ مجھے بیٹا دے اور میں ہر وقت بیمار رہتی ہو میرا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہے میری عمر 30سال ہے۔ مجھے بیٹے کیلئے کوئی وظیفہ بتادیں۔ (شہناز، بنوں)
مشورہ: بلڈپریشر سے نجات کیلئے یہ قہوہ دن میں چند مرتبہ چند ہفتے استعمال کریں۔ ھوالشافی: گیارہ دانے عناب‘ گیارہ دانے سپستان اور ایک بڑا چمچ بہی دانہ، ہلکا کوٹ کر ایک لٹر گرم پانی میں رات کو بھگو لیں‘ صبح اچھی طرح مل چھان حسب ذائقہ میٹھا ملا کر پی لیں۔سردی ہو تو نیم گرم دن میں وقفے وقفے سے استعمال کریں۔روزانہ نئی دوائی اور نیا پانی۔اپنے شوہر کو عبقری دواخانہ کی دوائی ’’معجون مراد‘‘ اور ’’قوتی ‘‘ کھلائیں۔ سورۂ کوثر باوضو کثرت سے پڑھتی رہا کریں۔