Search

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً دو سال سے عبقری رسالہ کا قاری ہوں اس سے پہلے جو وقت عبقری کے پڑھے بغیر گزرا اس پر ندامت ہوتی ہے کہ پہلے عبقری کیوں نہیں پڑھتا تھا عبقری رسالہ میں الحمد اللہ مجھے بے شمار فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔ عبقری ملک کے کونے کونے پر اسٹالوں پر نمایاں نظر آتا ہے۔ اللہ مزید مقبولیت عطا فرمائے آمین۔ میں نے اپنے محسن استاد اہلحدیث سے دوران درس فالج بارے ایک نسخہ سنا ہے یہ نسخہ جس کو بھی دیا اس کو فائدہ ہی ہوا۔ سرخ کیکڑے (جو ساحل سمندر والے علاقہ میں پایا جاتا ہے) کو سرسوں کے تیل میں ڈال کر تین دن رات تک مسلسل ہلکی آنچ پر پکائے جائیں پھر اس تیل کو متاثر حصہ پر مالش کریں ایک مہینے تک یہی عمل کریں فالج کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔(دلاور خان، عمر کوٹ)