Search

جب آپ بیمار ہوں تو دو رکعت نماز حاجت برائے صحت پڑھیں اور اس طرح دعا کریں۔ سب سے پہلے اللہ کی تعریف بیان کریں اس کے لیے سورئہ فاتحہ بہترین ہے۔ پھر رسول اللہﷺ پر درود بھیجیں اسکے بعد جو آپکی دعائیں ہوں عربی میں یا اپنی زبان میں مانگیں

دعا صحت مانگنے کا طریقہ:اللہ کے رسولﷺ نے ابوہریرہؓ سے (جب وہ بیمار تھے) فرمایا ’’اٹھو اور نماز پڑھو کیونکہ نماز میں شفاء ہے‘‘(ابن ماجہ)۔
جب آپ بیمار ہوں تو دو رکعت نماز حاجت برائے صحت پڑھیں اور اس طرح دعا کریں۔ سب سے پہلے اللہ کی تعریف بیان کریں اس کے لیے سورئہ فاتحہ بہترین ہے۔ پھر رسول اللہﷺ پر درود بھیجیں اسکے بعد جو آپکی دعائیں ہوں عربی میں یا اپنی زبان میں مانگیں مثلاً ’’اے اللہ میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں غرق ہونے سے، آگ میں جل جانے سے، کسی گرنے والی عمارت کے نیچے آنے سے، اچانک موت سے، برص، کوڑھ غرض یہ کہ ہر اذیت دینے والی اور تکلیف دہ بیماریوں سے۔ اے اللہ! مجھے عافیت دے میرے پورے جسم میں ہر (روحانی و جسمانی) بیماری سے۔ (آخر میں بھی درود ابراہیمی پڑھیں)
سر کا درد اور آدھے سر کا درد
سر کے درد اور حافظہ کی کمزوری کے لیے روزانہ سات دانے بادام اور اکیس دانے کشمش رات کو پانی میں بھگو دیں اور صبح دودھ کیساتھ کم از کم چالیس دن تک کھائیں بادام دانتوں سے باریک پیس کر کھائیں۔ (۲)سات بار سورئہ فاتحہ بمعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر سر پر دم کریں اور پانی پر بھی پانی پینا بھی ہے اور لگانا بھی ہے یہ علاج کم از کم اکیس دن ہر نماز کے بعد کریں۔ یا اکتالیس دن کریں۔
(۳)اکیس مرتبہبِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِپڑھ کر پانی پر دم کریں پانی مریض کو پلائیں بھی اور لگائیں بھی یہ بھی بہترین علاج ہے۔
(۴)لَایُصَدَّعُوْنَ عَنْھَا وَلَایُنْزِفُوْنَ (الواقعہ)جس کے سر میں درد ہو اس پر تین مرتبہ پڑھ کر دم کریں ان شاء اللہ درد جاتا رہے گا۔
(۵) قیصر روم نے حضرت عمرؓ کی خدمت میں شکایت درد سر کی عرض کی۔ آپؓ نے ایک ٹوپی سلوا کر بھیج دی جب تک وہ ٹوپی سر پر رہتی دردسر کو سکون رہتا اور جب اس کو اتارتا پھر درد ہونے لگتا اس کو تعجب ہوا اور کھول کر ٹوپی کو دیکھا تو اس میں فقط ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ لکھی تھی۔
(۶)جس کے سر میں درد ہو اس کے ماتھے پر سات مرتبہ یَاجَبَّارُ یَاسَلَامُ سات سات دفعہ پڑھ کر دم کرے۔ ان شاء اللہ کیسا ہی درد ہو جاتا رہے گا اگر آدھے سر کا درد ہے تو سورج نکلنے سے پہلےاس عمل کو کرے بہت جلد شفاء ہوگی۔
کمر‘ پسلی یا سینہ میں درد کیلئے
اگر کسی کو پسلی یا سینہ یا کمر میں یا سر میں درد ہوتو دوسرا شخص باوضو ہوکر درد کی جگہ سات مرتبہ ’’یااللہ‘‘ انگلی سے خالی بلا سیاہی وغیرہ لکھے اور دن میں سات دفعہ اس عمل کو کرے انشاء اللہ درد جاتا رہے گا۔
جو بھی حکیم ڈاکٹر یہ عمل کرے گا مقبول ہوجائیگا
جو بھی طبیب یَابَارِیُٔکا وظیفہ پڑھے گا۔ جس مریض کا علاج کرے گا موافق پڑے گا۔ تمام مخلوق میں اس کی عزت و وجاہت بہت ہوگئی۔
صرف تین بار یہ اسم پڑھیں‘ مراد پوری
جو شخص آدھی رات کے وقت کھڑے ہو کر تین ہزار مرتبہ یَامُنْتَقِمُ پڑھے گا جس مراد کیلئے پڑھے گا وہ مراد پوری ہوگی۔