محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے نکسیر کا کافی پرانا عارضہ لاحق تھا۔ جب نکسیر پھوٹتی تو اتنا خون نکلتا ہے کہ دیکھنے والے کو بھی چکر آجاتے۔میری صحت دن بدن ختم ہوتی جارہی تھی۔ ایک دن میرے ابو کے دوست نے مجھے بتایا کہ جب بھی نکسیر پھوٹے تو ’’سرکہ‘‘ میں روئی بھگو کر سونگھ لیا کرو‘ نکسیر فوراً بند ہوجائے گی۔ایک دن نکسیر پھوٹی تو میں نے ایسا ہی کیا میری نکسیر فوراً بند ہوگئی ۔(ظفرشاہد‘ملتان)۔