محترم حکیم صاحب السلام علیکم! جب سے آپ کا رسالہ دیکھا اب دن رات صرف عبقری ہی پڑھتی رہتی ہوں۔اب تو گھر والوں نے میرا نام بھی عبقری بی بی رکھ دیا ہے۔میرے پاس گنج دورکرنے کا ایک نایاب نسخہ ہے اور میں یہ نسخہ قارئین عبقری کو ہدیہ کررہی ہوں۔ ھوالشافی:۔زیتون کا تیل ایک چمچ‘ شہد ایک چمچ اور دارچینی آدھا چمچ پسی ہوئی ملا کر گنج پر لگائیں۔ کچھ عرصہ مسلسل استعمال سے نئے بال نکلنا شروع ہوجائیں گے۔(ع،ن۔سرگودھا)۔