Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ پر بھی اور آپ کے سارے عملے اور مسلمانان عالم پر رب العزت کی رحمتیں ہوں ہر برائی‘ ہر شر سے بچائے اور صرف اچھائی ہی اچھائی عطا کرے۔
حاملہ کی الٹیاں روکنے کا آزمودہ نسخہ: محترم حکیم صاحب! یہ نسخہ میرا آزمودہ ہے اس کے علاوہ میں نے جس کسی کو بھی بتائے اللہ نے اسے بھی شفا ء دی ہے۔

ھوالشافی: کول ڈوڈے دو تولہ‘ طباشیر ایک تولہ‘ چھوٹی الائچی ایک تولہ‘ سفید زیرہ ایک تولہ‘ کوزہ مصری ایک تولہ۔طریقہ: کول ڈوڈے کو گرم کرکے توے پر ہی چھلکا اتارتے جائیں‘درمیان کی سبز چیز پھینک دیں پھر سب دوائیوں کا پاؤڈر بنا لیں۔ آدھا چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے استعمال کریں‘ انشاء اللہ بہت جلد آرام آجائے گا۔

(کوثر زاہد حسین)