محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کی وساطت سے آج قارئین کو چھوٹی سی قرآنی آیت سے درد زہ کے درد سے فوری نجات کا عمل دے رہا ہوں۔ امید ہے قارئین ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔درج ذیل آیت مبارکہ کاغذ پر لکھ کر کپڑے میں لپیٹ کر عورت کی بائیں ران پر باندھیں۔ بچہ آسانی کے ساتھ پیدا ہوگا۔پیدائش کے فوراً بعدباندھی گئی آیت مبارکہ کھول لیں۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ ۔وَ اَذِنَتْ لِرَبِّہَا وَ حُقَّتْ۔وَ اِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ ۔وَ اَلْقَتْ مَا فِیْہَا وَ تَخَلَّتْ۔
(الانشقاق 1تا4)