Search

یہ سفوف سینے کی جلن‘ مدربول‘ جگر کی حرارت کو بذریعہ پیشاب خارج کرتا ہے۔ قے ومتلی‘ سوزاک‘ پیشاب کی کمی‘ خارش کیلئے انتہائی مفید ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: زیرہ سفید سوگرام‘ جوکھار سوگرام‘ قلمی شورہ سوگرام۔ تینوں چیزیں کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ خوراک: دوگرام صبح‘ دوپہر‘ شام بعداز غذا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
گیس‘ قبض و بادی بواسیر:ھوالشافی: ادرک پچاس گرام‘ پودینہ پچاس گرام‘ اناردانہ پچاس گرام۔تینوں اجزاء کی چٹنی بنالیں۔ایک چمچ چائے والا صبح و شام بعداز غذا سادہ پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ گیس‘ قبض اور بادی بواسیر کیلئے لاجواب ہے۔

(ج،ر،ک)