Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!امید ہے آپ خیریت سے ہوں گے عبقری سے میرا تعلق 2015سے ہوا تھا ایک سٹال پر ایک رسالہ ٹنکا ہوا تھا ’’بھوسہ سے شوگر کا علاج‘‘ بڑا سے رسالہ پر لکھا ہوا تھا بہرحال میں نے رسالہ خرید لیا اندر کے صفحات دیکھے تو بڑی خوشی ہوئی کہ اس میں خواتین کی تصاویر نہیں ہیں جو کہ عام طور پر مختلف اشیاء کے اشتہارات کی شکل میں ہوتی ہیں کچھ مضامین بھی بہتر نظر آئے۔ میری بیوی کو بھی رسالہ بہت پسند آیا۔ میں نے شوگر کے علاج کا نسخہ تیار کرکے آزمایا اب میری شوگر کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ میری بیوی نے ماہنامہ عبقری میں آنے والی روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی ہے‘ الحمدللہ! بہت فائدہ مل رہا ہے۔ ابھی مہینہ شروع بھی نہیں ہوتا کہ عبقری رسالہ کا تقاضا شروع ہوجاتا ہے۔ (عبدالمجیب خان، کراچی)