قارئین! سردی میں بچوں‘ بڑوں کو اگر نزلہ‘ زکام ہوجائے تو ہمارا اک آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ دارچینی ایک ٹکڑا‘ بڑی الائچی دو عدد‘ چھوٹی الائچی چار عدد‘ کالی پتی دو چٹکی۔ اگر بچہ ہے تو انار کا چھلکا تھوڑا سا‘ دو گلاس پانی کسی برتن میں ڈال کر چولہے پر رکھ دیں‘ جب پانی آدھ گلاس رہ جائے تو چھوٹی مکھی کا شہد(یا جو دستیاب ہو) ڈال کر رات کو گرم گرم پی لیں‘ اس کو پینے کے بعد کچھ بھی نہ کھائیں پئیں‘ دس دن میں جڑ سے نزلہ زکام ختم ہوجائے گا اور سینے سے بلغم بھی جل جائے گی۔