محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں کافی عرصہ سےبہت پریشان تھی‘ مجھے بھوک بالکل بھی نہ لگتی تھی‘ جس کی وجہ سے صحت دن بدن کمزور ہوتی جارہی تھی‘ ہر کوئی مذا ق کا نشانہ بناتا‘میں نے عبقری رسالہ میں سے دیکھ کر ’’اکسیرالبدن‘‘ اور ’’جوہرشفاء مدینہ‘‘ بذریعہ ڈاک منگوائیں‘ الحمدللہ! چند ہفتوں سے لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کرہی ہوں۔ ماشاء اللہ بہت اچھی دوائی ہے‘ کھانا کھانے کے کچھ گھنٹے بعد پھر بھوک لگ جاتی ہے‘ فوراً ہضم ہوجاتا ہے اور طبیعت ہشاش بشاش رہتی ہے‘ چہرے پر رونق لوٹ آئی ہے‘ میرا معدہ بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ پہلے تو کھانے کو ترستی تھی مگر اب بھوک ہے کہ مٹتی ہی نہیں۔(سدرۃ المنتہیٰ،راولپنڈی)