Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس چند ایسے حیران کن ٹوٹکے ہیں جو کہ واقعی ہی کام کرتے ہیں‘ سالہا سال سے آزمائے جارہے ہیں‘بظاہر یہ معمولی بات لگتی ہے لیکن جس نے بھی مذاق میں بھی آزمایا اس کو صحت ملی۔ دمہ کیلئے ٹوٹکہ: دمہ کے مریض کو چاہیے کہ ایک صحت مند خرگوش لیں‘اس کو ذبح کرکے اس کا خون بطور دوا مریض کو پلادیں‘ ان شاء اللہ یہ بیماری جڑ سے ختم ہوجائے گی اور حیران کن طور پر دوبارہ ساری زندگی نہیں ہوگی۔
پھوڑے کیلئے: زبردست قسم کی دوا ہے‘ جس جگہ پھوڑے ہورہے ہو‘ اس کیلئے یہ دوا بہت کمال کی ہے‘ چند دن میں ختم‘ بھیڑ کی مینگنوں کو اپنے پاؤں کے نیچے مسلیں پھر اٹھا کر اس میں عرق گلاب ملالیں‘ بس دوائی تیار ہے‘ صبح و شام پھوڑے پر لگائیں‘ آپ حیران رہ جائیں گے۔ آزمودہ بارہا مجرب ہے۔کینسر کیلئے انوکھا ٹوٹکہ: یہ ٹوٹکہ بہت زبردست قسم کا ہے‘ ان شاء اللہ مرض کو جڑ سے ختم ہوجاتا ہے۔ صور جسے ہم ’’بارلا‘‘ کہتے ہیں‘ اس کےگوشت کا کہیں سےٹکڑا لیں اور جسم کے کسی بھی حصے کے ساتھ باندھ دیں‘ ان شاء اللہ مرض جڑ سے ختم ہوجائے گا‘ بشرطیکہ آپریشن نہ کروایا ہو۔ (اسد ملک‘ سرگودھا)نوٹ: درج بالا ٹوٹکوں کو استعمال کرنے سے پہلےمقامی علماء کرام سے پوچھ لیں!