Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ سے جڑے کوئی زیادہ عرصہ نہیں ہوا‘ چھ ماہ پہلے تک میں آپ کو نہیں جانتا تھا‘ میری لاہور کی ایک معروف مارکیٹ میں چھوٹی سی دکان ہے‘ الحمدللہ کاروبار اچھا ہے‘ گاہک نے آپ کا تعارف کروایا‘ ملنے کی چاہت تھی تو اس نے اپنے ٹوکن پر میری آپ سےملاقات کروا دی‘ آپ نے ایک چھوٹا سا وظیفہ دیا جو میں دن میں وقتا فوقتاً پڑـھتا رہتا ہوں‘میری بیٹی گزشتہ دو سال سے میڈیکل کے ایگزام میں فیل ہورہی تھی‘ اس کے ساتھ میں بھی بہت پریشان تھا‘ بھاری بھرکم فیسوں کے بعد چند نمبرز سے رہ جانا بہت دکھ دیتا ہے۔میں نےعبقری رسالہ میں ایک کتابچہ کا پڑھا‘ میں نے پانچ ہزار کتابچہ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘ دفترعبقری سے خریدا اور بیٹی کے ایگزام کی نیت کرکے مختلف جگہوں پر تقسیم کیے کہ مخلوق خدا پڑھے گی ان کے مسائل حل ہونگے تو اس کی برکت سے میری بیٹی پاس ہوجائے۔ الحمدللہ! اس مرتبہ میری بیٹی میرٹ پر پورا اتری آج میڈیکل کالج میں جارہی ہے۔ (سرفراز بٹ‘ لاہور)