Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ پہلے مجھے ایک مسئلہ شروع ہوا‘ میرے پاؤں سوج جاتے تھے‘ میرے پاؤں کی انگلیاں اور پاؤں بالکل سرخ ہوجاتے تھے‘ اگر پاؤں کی انگلیاں کسی چیز سے ہلکا سا بھی ٹکرائیں تو شدید درد ہوتا تھا‘ نہ میں جراب پہن سکتا تھا‘ سخت سردی میں بھی چپل پہن کر آفس جاتا تھا۔ سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹرسے بھی علاج کروایا‘ گھر میں ٹوٹکے بھی استعمال کیے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ آخر میں اللہ تعالیٰ نے فضل کیا‘ میں نے کاٹن کی جراب پہننا شروع کردی اور وول(wool) کی جراب‘ سویٹر‘ کپڑے پہننا بند کردئیے‘ تو خودبخود میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اللہ کے فضل سے اس تکلیف سے جان چھوٹی‘ مجھے اس کے بعد احساس ہوا کہ مجھے وول سے سخت الرجی ہے۔ میں نے یہ تجربہ عبقری ٹوٹکہ سیکشن میں اس لیے بھیجا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کوئی اور اس مسئلے سے دوچار ہوان کو بھی فائدہ ہوجائے۔ (فہیم اورکزئی‘ پشاور)