Search

جو سکن ڈرائی ہو اور جس پر جھریاں آرہی ہوں تو تازہ مالٹے کے چھلکے صاف سِل میں پتھر کیساتھ اچھی طرح کوٹ لیں‘ اس کا جو تھوڑا سا جوس ہے وہ بھی اور دو چمچ بڑے تازہ دودھ لیں ‘ دو چمچ بیسن‘ دو چمچ چنے کا آٹا اور تھوڑی سی ہلدی ملادیں اور صبح کام کاج کرتے ہوئے چہرے پر لیپ کرلیں‘ جتنا زیادہ وقت لگارہے اتنا فائدہ دے گا اور پھر صاف پانی سے چہرہ دھولیں‘ واضح فرق محسوس ہوگا۔ مجھے دعاؤں میں نہ بھولیں۔ (ام خدیجہ‘ کینیڈا)