اگر باتھ روم چمکانا ہو تو کوئی بھی خالی اسپرے کی بوتل لیں ‘ اس میں تین حصہ بلیچ اور ایک حصہ پانی ڈال کر رکھیں جب رات کو سب سوجائیں اور اب کوئی ٹوائلٹ استعمال کرنے والا نہ ہو تو یہ اسپرے ٹوائلٹ میں اور باتھ رو م میں اچھی طرح ڈال لیں اور چھوڑ دیں‘ جیسے ہی صبح سویرے اٹھیں تو سب جگہ اچھی طرح پانی بہادیں‘ ٹوائلٹ‘ سنک‘ باتھ روم چمک جائے گا‘ ہر دو سے تین روز بھی ایسا کریں‘ باتھ روم چمک دار رہے گا۔ مچھر اور مکھی بھگائیے: جب مچھر اور مکھی کا زمانہ ہو تو گھر کو صاف کرلینے کے بعد اور پوچا لگانے کے بعد ایک بالٹی میں کچھ پانی لیں اور اس میں ڈیٹول یا بلیچ ڈال دیں اور دوبارہ صاف فرش پر