Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں گزشتہ پانچ سال سے بیروزگار تھا‘ اب تو یاد بھی نہیں کتنی جگہ نوکری کیلئے جوتے گھسائے‘ مگر اگر کہیں ملی بھی تو چند دنوں یا ہفتوں کیلئے پھر کوئی نہ کوئی وجہ بنتی اور مجھے نکال دیا جاتا‘ ایک مرتبہ نماز پڑھ کر نکل رہا تھا کہ ایک بچہ چھوٹا سا کتابچہ تقسیم کررہا تھا‘ میں نے پکڑلیا‘ مگر وہ معمولی کتابچہ نہیں تھا بلکہ اس نے میری زندگی سنوار دی‘ اس کتابچہ میں موجود ’’سورۂ قریش‘‘ کا ایک عمل میں نے زندگی کا معمول بنالیا‘ آج بہت اچھی جگہ برسروزگار ہوں۔ ہربندش سےآزاد ہوچکا ہوں۔ (قاسم‘ راولپنڈی)