Search

میری شادی اپنے رشتے داروں میں ہوئی۔ دو سال منگنی رہی۔ اس سے پہلے بھی خاندان میں بڑی عمر کی لڑکیوں کی شادیاں ہوتی رہی ہیں۔ اب میرے شوہر کا کہنا ہے ’’مجھے معالج نے بتایا ہے کہ آپ کے ہاں اولاد ہونی مشکل ہے کیونکہ آپ کی بیوی عمر میں آپ سے بڑی ہے‘‘۔ تب سے میرے شوہر کے دل میں یہ بات بیٹھ گئی۔ یوں شوہر سے بڑا ہونا میرے لیے جرم بن گیا۔ شادی ہوئے سات ماہ ہو چکے۔ میں ازدواجی زندگی میں خوشیاں چاہتی تھی رنجش مجھ سے برداشت نہیں ہوتی ۔(زینت،حیدرآباد)
مشورہ:بی بی! آپ کا طویل خط ملا۔ ابھی آپ کی شادی ہوئے سال بھر نہیں ہوا اور آپ پریشان ہوگئیں۔ ہمت نہ ہارئیے، سب سے بڑی مثال تو ہمارے سامنے پیارے رسولﷺ کی ہے۔ ان کی تو اولاد بھی حضرت خدیجہؓسے ہوئی جو آپﷺ سے عمر میں بڑی تھیں اور بھی ایسی کئی مثالیں موجود ہیں جب بیوی پندرہ بیس سال بڑی تھی مگر اس کے بچے ہوئے۔ عمر کا فرق ہے تو کیا ہوا؟ یہ اتنا گھمبیر مسئلہ نہیں جس سے آپ کی ازدواجی زندگی متاثر ہو جائے۔ اچھی ادویہ موجود ہیں علاج بروقت ہوتو آرام آجاتا ہے۔