محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رہے اور آپ کا فیض ہم تک پہنچتا رہے۔ عبقری روحانی اجتماع2016(عبقری تین روزہ روحانی چلہ اور دعا) میں شریک ہوا‘ تسبیح خانہ میں پہنچا۔ تب سے رسالہ عبقری پڑھنا شروع کردیا‘ اتنافیض ملا کہ میں حیران ہوں۔ رات کو نماز کے بعد ایک تسبیح لا الہ الا للہ الملک الحق مبین پڑھنا شروع کردی۔ چند دنوں کے بعد ہی میرے لیے حیران کن طور پر برکات کے دروازے کھل گئے‘ حقیقت میں غیب سے رزق کی بارش ہوئی۔ میرے بے شمار معاشی مسائل حل ہوئے۔ (شعبان علی‘ راولپنڈی)