Search

میں نے خواب میں دیکھا کہ جیسے پرانے گھر میںبھائی کیساتھ کھڑی ہوں ۔ ایک شخص کا اچانک فون آتا ہے۔ میں اس کو خوب بددعائیں دیتی ہوں۔ بددعائیں سن کر دو آدمیوں کی شکل آزردہ سی ہو جاتی ہے، پھر میری بہن اور اس کا شوہر اندر آنے کی کوشش کرتے ہیں، میری بھابھی کہتی ہیں کہ ابھی نہ آئو لیکن ان کو سنائی نہیں دیتا، پھر جب سمجھ آجاتا ہے تو باہر چلے جاتے ہیں۔ پھر منظر بدلتا ہے۔ میرے مرحوم والد بائیک پر بیٹھے ہیں۔ ان کے آگے ٹنکی پر دو بچے بیٹھے ہیں اور پیچھے میں بیٹھی ہوں، پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔(زرینہ، فیصل آباد)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے دشمن جلدہی مغلوب ہوں اور انہیں اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا۔ آپ سورئہ قریش ہر نماز کے بعد سات سات مرتبہ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔