Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا کرے آمین۔پہلی دفعہ عبقری میں لکھ رہی ہوں پہلے میں بہت میگزینز پڑھتی تھی لیکن جب سے عبقری پڑھنا شروع کیا تو اس سے اچھا کوئی میگزین نہ لگا میں ہر وقت آپ کیلئے دعاگو رہتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو دین دنیا میں استقامت عطا کرے۔رنگت گوری کرنے کیلئے:رنگت گوری کرنے کیلئے آٹھ عدد بادام کو عرق گلاب میں بھگو کر رکھ دیں۔ عرق گلاب اتنا ہو کہ بادام اس میں ڈوب جائیں۔ باداموں کا چھلکا اتار لیں پھر ان کو کوٹ کر پیسٹ بنالیں یہ پیسٹ چہرے پر لگانے سے رنگ گورا ہو جائے گا۔فریش جلد کیلئے:جو سبزی ہم ہر روز کاٹتے ہیں ان پر سے جو چھلکا اترتا ہے ان چھلکوں کو چہرے پر رگڑنے سے ڈسٹ بھی ختم ہو جائیگی اور آپ کی جلد فریش بھی ہو جائے گی۔(سائقہ عثمان،چکوال)