Search

یہ ہمارا صدری نسخہ ہے قارئین کیلئے سینے کا راز کھول رہا ہوں ورنہ ایسا نسخہ جوسوفیصد رزلٹ دے اس کا افشاں کرنا آسان بات نہیں۔ھوالشافی: کوڑتمہ 3 عدد لیکر گائے کے دودھ ڈیڑھ کلو میں ابالنا شروع کریں جب دودھ ایک پاؤ رہ جائے تو کوڑتمے نکالدیں‘ دودھ میں آدھا کلو چینی ڈال کر اس کو ہلاتے رہیں جب سرخی مائل ہوجائے تو اتار لیں۔ خوراک: آدھا چمچ صبح و شام ہمراہ پانی‘ 2 ہفتہ تک استعمال کریں۔ انشاء اللہ اللہ کے فضل سے پرانی سے پرانی بواسیر کا قلع قمع ہوجائیگا۔ (بحوالہ عبقری جلد نمبر 10)