Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے یرقان ہوگیا تھا میں نے بارش کے پانی پر 70 بار سورئہ فاتحہ، آیت الکرسی، آیت کریمہ، درود شریف، سورئہ فلق، سورئہ الناس والا وظیفہ کیا۔ 50فیصد ٹھیک ہوگیا ہوں اور ایک نسخہ پچاس گرام کلونجی‘ پچاس گرام اسپغول چھلکا اور شہد سوگرام لیکر معجون بنالیں‘ یہ نسخہ استعمال کیا۔معدہ بالکل ٹھیک ہوگیا‘طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی۔ (منظور احمد‘منڈی بہاؤالدین)