Search

جس بھائی کو اس کی ملازمت سے فارغ کیا گیا ہو اس کے بالا افسر  نے اس کے صاحب نے اور وہ یہ چاہتا ہو کہ دوبارہ اس کی ملازمت یا نوکری بحال ہوجائے  تو یقین اور صدق دل سے ذیل ورد کو پڑھتا رہے تو بہت جلد اس کی وہی پہلے والی نوکری بحال ہوجائے گی۔1۔ بِسْمِ اللّٰہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْئٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَائِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ  3مرتبہ. 2۔ درود شریف: گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی ۔3۔ یَاعَظِیْمَ السُّلْطَانِ۔ یَاقَدِیْمَ الْاَحْسَانِ۔ یَادَائِمَ النِّعْمِ۔ یَابَاسِطَ الرِّزْقِ۔ یَاوَاسِطَ لْعَاطَائِ۔ یَادَافِعَ الْبَلَائِ۔ یَاحَاضِراً لَیْسَ بِغَائِبٍ۔ یَامَوْجُوْدًا عِنْدَ الشَّدَائِدِ۔ یَاخَفِیَّ اللُّطْفِ۔ یَالَطِیْفَ الصُّنْعِ۔ یَاحَلِیْمًا لَایُعَجِّلُ اِقْضِ حَاجَتِیْ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّحِمِیْنَ۔4۔ درود شریف دوبارہ گیارہ مرتبہ بعد میں عجزوانکساری کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضورہاتھ اٹھا کر دعا کریں دن میں دو یا تین بار دعا کریں۔ بحالی ملازمت تک ورد جاری رکھیں بہت آزمایا ہوا ہے۔ جلد انشاء اللہ واپس اسی جگہ پر ملازمت بحال ہوجائیگی۔