محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ میری والدہ اور میں بہت شوق سے پڑھتی ہیں‘مجھے الرجی ہوگئی تھی وہ کسی بھی دوا سے نہیں جارہی تھی میری امی کو کسی نے دوا بتائی‘ لال پھٹکری توے پر پھلا لیں اور بتاشے، طباشیر ہم وزن تینوں کوباریک پیس لیں ۔بڑوں کیلئےچوتھائی چمچ دن میںدو سے چار بارہمراہ پانی‘ بچوں کو چنے کے برابر 2 سے 4 بارکھلائیے۔ ہر قسم کی الرجی ختم انشاء اللہ۔(انیلا عثمان، کراچی)