محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے بال بہت باریک ہوگئےاور گرتے بھی ہیں‘ میں بہت پریشان تھی‘ ہر ٹوٹکہ‘ شیمپو‘ تیل استعمال کیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا‘ میں نے سورۂ والیل (پارہ30) ہر نماز کے بعد تین بار پڑھنا شروع کیا‘ اول وآخر درود پاک ایک مرتبہ‘الحمدللہ بہت فرق پڑا‘ سب کہنے لگے: تمہارے بال بہت اچھے ہوگئے ہیں‘ لمبائی میں بھی اضافہ ہوگیا‘ گھنے اور چمکدار ہوگئے‘ اللہ کے کلام میں بہت طاقت ہے۔ (زارا‘ لاہور)