Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو خوشیوں والی زندگی اور لمبی عمر عطا فرمائے۔
ظاہری اور باطنی وار سے حفاظت:نماز فجر کے بعد تین بار بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ۔اَللّٰهُ الصَّمَدُ۔لَمْ یَلِدْ وَ لَمْ یُوْلَدْ۔وَ لَمْ یَكُنْ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ۔ بحق محمدﷺ و اصحابہؓ و بارک وسلم پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیں آپ ظاہری اور باطنی وار سے محفوظ رہیں گے۔ہر مسئلہ فوری حل دو رکعت نماز تین دن:نیت دو رکعت صلوٰۃ کن فیکون پہلی رکعت میں الحمد شریف 100 مرتبہ سورئہ اخلاص تین مرتبہ۔دوسری رکعت میں الحمد شریف ایک بار سورئہ اخلاص 100 مرتبہ۔ سلام کے بعد درود شریف 100 مرتبہ، تیسرا کلمہ 100 مرتبہ، استغفار 100 مرتبہ پھر سر سجدہ میں رکھ کر یہ دعا 100 مرتبہ پڑھیں:
اے آسان کنندہ مشکہا اے روشن کنندہ تاریکہا
(منگل۔بدھ۔جمعرات) غسل کرکے بعد نماز عشاء پڑھیں ‘اللہ پاک آپ کی ہر مراد پوری کرے گا۔