محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ گزشتہ سات سال سے پڑھ رہی ہوں‘ انٹرنیٹ پر عبقری ویب سائٹ سے آپ کے درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنتی ہوں بہت فیض ملتا ہے۔میرے پاس برص کا روحانی علاج ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں:۔برص کے مریض جب بھی پانی پئیں ‘ اس پر ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ لیا کریں‘ اس کے علاوہ روزانہ سات سو مرتبہ کوئی سا بھی استغفار پڑھ لیا کریں۔ برص کے مریض جو بھی ادویات کھارہے ہیں‘ کھانے سے پہلے سورۂ ’’ص‘‘ کی آیت نمبر 42 صرف تین مرتبہ پڑھ لیا کریں‘ پھر اپنی روٹین کی ادویات کھائیں۔ ان شاء اللہ بہترین رزلٹ ملےگا۔ (رابعہ‘ چکوال)