1100 مرتبہ یَالَطِیْفُ سات دن تک پانی پر پڑھ کر پلائے ۔مزید ایک آدمی نے کہا تھا بیوی کے لیے اگر مرد اپنا دایاں ہاتھ اور بائیں قدم دھوکر پانی بیوی کو پلادے تو ایسے عاشق ہوگی کہ دنیا دیکھے گی۔رش کے وقت سورئہ الم نشرح پڑھنا بھی بہت مجرب ترین عمل ہے۔ ایک دفعہ بندہ کی ایک بکری بیمار ہوگئی تو بندہ نے اپنے بھانجے کو کہا کہ ایک مرتبہ سورئہ فاتحہ اور تین مرتبہ سورئہ اخلاص روٹی کے ٹکڑوں پر پڑھ کر پرندوں کو ڈال دو تو بکری الحمدللہ ٹھیک ہوگئی۔