محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ہر وقت گھر میں پریشان رہتی تھی گھر میں ہر وقت لڑائی رہتی تھی میرا شوہر ہر وقت مجھے یہی کہتا تھا کہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا کبھی کہتا گھر سے چلی جا ‘کبھی اپنی اماں سے جھگڑتا ہے کبھی بچوں کو مارتا ہے‘ اس کی وجہ سے دادی کو تکلیف ہوتی ہے کہ بچوں کو نہ مار۔ والدہ نابینا بھی تھیں اور ناراض بھی۔عبقری رسالہ پڑھنا شروع کیا‘ اس میں سے دیکھ کر درود شریف صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ سارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ چند ہفتوں کے اندر اندر ہی میرے گھر میں خوشیاں آگئیں۔میرے شوہر کو اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ۔ انہوں نے مجھ سے معافی مانگی ہے کہ میں نے تمہارے ساتھ بہت زیادتی کی ہے۔ مزید خوشی کی بات یہ ہے کہ عبقری رسالہ کی وجہ سے میرے شوہر کا تعلق تسبیح خانہ سے جڑ گیا ہے‘ وہ درس بھی سنتے ہیں‘ اب ان کی نابینا والدہ(میری ساس صاحبہ) اور سب بہن بھائی آپ کو بہت دعائیں دیتے ہیں۔ (نعیمہ ، ہری پور)