Search

میں نے خواب میں دیکھا کہ میں نے سکول کی وردی پہنی ہوئی ہے اور میں اپنی دوست کے گھر جارہی ہوں۔ میں اس کے گھر جاتی ہوں تو وہ اپنے گھر سے کار نکالتی ہے۔ میرے سر پر گہرے نیلے رنگ کی دو شالیں ہیں، مجھے گرمی لگتی ہے۔ میں گھر واپس آتی ہوں تو دروازہ کھلا ہوتا ہے اور گھر میں دو نامعلوم خواتین آپس میں ہنس رہی ہوتی ہیں۔ہم کھڑے ہوکر ان کو دیکھ رہے ہوتے ہیں‘ایسے لگتاہے کہ جیسے وہ ہمارے متعلق ہی باتیں کررہی ہیں ‘اور خاص طور پر ہمارے گھر کی باتیں ان کے منہ سے سن کر میں حیران ہوتی ہوں۔ پھر منظر بدلتا ہے کہ سڑک کی جگہ ریل گاڑی کی پٹری ہوتی ہے، میں اور میری دوست ایک چھوٹے سے ڈبے میں بیٹھے ہیں، جس کی چھت نہیں ہے۔ پٹری کے ساتھ ایک لمبی سی دیوار بھی ہوتی ہے اور ڈبہ بڑی تیزی کے ساتھ پٹری پر چل رہا تھا کہ میں نے دیکھا کہ آگے سے پٹری ختم ہو جاتی ہے، میں نے اور میری دوست نے چھلانگ لگا دی۔(س، گجرات)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کچھ پریشان کن حالات پیش آنے کا خدشہ ہے، تاہم آپ ہر نماز کے بعد سات باریَاحَفِیْظُ ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر حفاظت کی دعا کرلیا کریں۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم۔