Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! الحمدللہ عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘اپنے مسائل کے حل کیلئے دئیے گئے وظائف پورے یقین کے ساتھ کرتے ہیں اور فائدہ بھی پاتے ہیں۔ میرے پاس میرے آزمودہ تین تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں۔ یقیناً قارئین مستفید ہوں گے۔ 1۔ خونی بواسیر کیلئے: سورۂ اعلیٰ ہر نماز کے بعد ایک بارپڑھنے سے بواسیر کچھ عرصہ میں ختم ہوجاتی ہے۔ 2۔سردیوں میں بالوں کیلئے لاجواب تیل: درج ذیل چار تیل ہم وزن لیکر مکس کرلیں اور روزانہ نہانے سے گھنٹہ دوگھنٹہ پہلے‘ یا رات کو اچھی طرح لگا کر سوجائیں اور صبح اٹھ کر نہالیں۔ بالوں کے تمام مسائل کا حل‘ لگانے سے بال گھنے ‘ لمبے اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔ تیل یہ ہیں:۔ زیتون‘ نیم‘ بادام اور گری۔3۔ پیلے یرقان کیلئے: سورۃ البینیہ اکتالیس دن پڑھ کر ایک گلاس پانی پر دم کرکے پانی پی لیں۔ (عائشہ ستار‘ فیصل آباد)