محتر م حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دو عدد ٹوٹکے قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں‘ یہ میں نے ایک مقامی ڈائجسٹ سے پڑھے‘ آزمائے انتہائی تیربہدف ہیں۔
ھوالشافی: ایک چمچ شہد اورایک چمچ بالائی آپس میں اچھی طرح مکس کریں‘ اس پیسٹ کو چہرے پر اچھی طرح ملیں‘ اگر نہانے سے قبل ملیں تو زیادہ بہتر ہوگا کیونکہ نہاتے وقت تمام مسام کھل جاتے ہیں اور شہد مسامات میں جاکر زیادہ بہتر رد عمل دکھائے گا۔ رنگت نکھر جائے گی۔
چھائیوں کیلئے: دہی‘ شہد اور انڈے کی سفیدی‘ تینوں کا ایک ایک چمچ لیں اور انہیں اچھی طرح مکس کرکے چہرے پرلگائیں‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے لگائیں‘ چھائیاں ختم ہونا شروع ہوجائیں گی۔ (فرحت‘ لاہور)