دن بدن بڑھتا وٹامنز کے کیپسولز اور سیرپ کے استعمال نے مجھے مجبور کیا کہ میں مخلوق خدا کو بتاؤں کہ جو کچھ حقیقی غذاؤں میں ہے وہ کسی اور چیز میں ممکن نہیں کیونکہ جدید تحقیق نے بار بار اس بات کو عام کیا ہے لہٰذا میں نے اس تالیف میں لوگوں کی توجہ تازہ سبزیوں پھلوں اور جڑی بوٹیوں کی طرف دلائی۔ جو تندرستی‘ صحت اور تازگی تازہ پھلوں اور سبزیوں میں ہے وہ بند کیپسولز میں نہیں۔ ہاں وقت ضرورت ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق وٹامنز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کتاب کو سب سے پہلے خزینہ علم و ادب اردو بازار لاہور نے شائع کیا۔ اس کتاب کی تالیف میں جن محترم شخصیات‘ کتب اور میگزینز سے استفادہ حاصل کیا ان کے نام درج ہیں:۔ فتح علی خان۔ حکیم محمد حسن قرشی۔ بشریٰ خالد۔ حکیم سید محمد ادریس۔ پروفیسر محمد یونس۔ ڈاکٹر خالد محمود جنجوعہ۔ مبشرعلی خان۔ صبا ارشاد۔ ڈاکٹر شیخ محمداقبال قاسم بیلہ۔ڈاکٹر منور غوری۔ ڈاکٹر صہیب بٹ۔ محمدگلستان۔ رابعہ کامران۔ نائلہ احمد۔ سید ظفرعلی شاہ نقوی۔ احسن رشید۔سائرہ رفیق۔ ہمدرد صحت۔ قومی صحت۔ اردو ڈائجسٹ۔ اسرار حکمت۔ رہنمائے صحت۔ ضیاء الحکمت۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)