محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقر ی پبلی کیشنز کا ایک کتابچہ ’’آزمودہ وظائف سے گھریلو الجھنوں کا حل‘‘لیا۔ میری شادی کو پانچ سال ہوچکے تھے‘ مگر اب تک بے اولاد تھی‘ میں نے اس میں موجود یارحمٰن کا وظیفہ کرنا شروع کردیا‘ جو کہ ہر نماز کے بعد صرف 7 مرتبہ پڑھنا تھا‘ ساتھ میں نے یہ نیت بھی کرلی کہ میں ہر ماہ ایک ہزار یہ کتابچہ مختلف جگہوں پر تقسیم کیا کروں گی‘ الحمدللہ! چار ماہ کے اندر اندر میرا کام ہوگیا‘ الحمدللہ! اب میں امید سے ہوں۔ (پوشیدہ‘ لاہور)