ایک ایسا مریض جس کے بارے میں ڈاکٹر صاحبان کہتے ہیں کہ اسے بیماری ہے اور عاملین حضرات کہتے ہیں کہ اس پر اثرات ہیں جس سے مریض اور اس کے لواحقین پریشان ہوتے ہیں کہ کس کی بات مانیں۔ ڈاکٹروں کی یا عاملوں کی۔ چنانچہ وہ عمل ملاحظہ ہو۔ پہلے دو رکعت نفل برائے حاجت پھر دو نفل برائے قبولیت‘ پھر گیارہ مرتبہ درود شریف پھر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون مع بسم اللہ یہ عمل سات دن کریں۔ یوں سات ہزار مرتبہ سورۂ کافرون پڑھی جائیگی۔ یہ شہد‘ سرسوںکا تیل‘ پانی اور مریض پر دم کریں‘ شہد اور پانی ملا کر مریض کو پلائیں اور تیل کی مالش کرائیں‘ ان شاء اللہ مریض کو بہت جلد افاقہ ہوگا‘ اس تیل و شہد اور پانی میں سورۂ کافرون کی برکت سے ایسی تاثیر پیدا ہوگی کہ اگر سخت جادو جنات ہو جس سے عامل عاجز آچکے ہوں یا ایسی بیماری جو لاعلاج ہو یا بیماری کا پتا نہ چلتا ہو یا دوا مؤثر نہ ہو یا کسی بھی صورت میں مریض کو آرام نہ آتا ہو تو ان تمام صورتوں میں یہ عمل کیا جائے تو مریض انشاء اللہ شفاء یاب ہوگا۔