Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے میاں کا چلتا کاروبار بند ہوگیا‘ جس کی وجہ سے بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘ دن بدن زوال کی طرف بڑھ رہے تھے کہ کسی نے بتایا کہ آپ کے کاروبار پر بندش ہے۔ ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری رابطہ کیا جہاں اسسٹنٹ صاحب نے سوا لاکھ مرتبہ سورۂ کوثر پڑھنے کا کہا۔ میں نے کاروباری بندش ختم کرنے کی نیت کرتے ہوئے سوا لاکھ مرتبہ سورۂ کوثر چند دنوں میں مکمل کی۔ الحمدللہ میرے میاں کے کاروبار پر لگی بندش ختم ہوگئی اور دوبارہ سے کاروبار چلنا شروع ہوگیا۔ الحمدللہ! میرے سورۂ کوثر کے ساڑھے پانچ سوا لاکھ ہوچکے ہیں اس کی برکت سے بچوں کا پڑھائی میں بھی دل لگ رہا ہے گھر میں امن اور سکون ہے۔ (اہلیہ ندیم، لاہور)