Search

خواب دیکھا کہ ہم کسی دوسرے شہرکسی کے گھر مہمان بن کرگئے ہیں اتنے میں ایک لڑکا آتا ہے جس نے کریم کلر کی بہت پرانی شیروانی یعنی شادی کا سوٹ پہنا ہوتا ہے اس کو دیکھ کر میں کہتی ہوں یہ تو (ع) ہے اور کتنا کمزور ہوگیا۔ میں اپنے چہرے کے آگے کوئی اخبار یا کوئی چیز رکھ دیتی ہوں کہ اس کو نظر نہ آئوں۔ جب وہ چلے جاتے ہیں تو میں ان کے ملازم سے تصدیق کرتی ہوں کہ یہ (ع) ہی ہے اور کیا اس نے شادی کرلی ہے؟ اس سے اور بھی بات کرنی چاہتی ہوں مگر اتنے میں ان کے دو چھوٹے بھائی اور ایک بڑا بھائی آتے ہیں، میں ان کے بڑے بھائی سے کہتی ہوں کہ (ع) سے کہنا جو مہمان گھر میں ٹھہرے ہیں وہ تمہارے جاننے والے ہیں اور کسی کو دھوکا دینا کتنا برا ہوتا ہے ۔ یہ کہہ کر میں آجاتی ہوں اور اپنی بہنوں سے کہتی ہوں کہ دعا کرو کہ ہماری بہن کے لئے اس سے بھی زیادہ اچھا رشتہ آئے ۔ پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ (ج، راولپنڈی)
آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ اہم کاموں کے پورا ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔ آپ ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ یَابَدِیْعُ پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔