Search

جو بچہ شرارتی ہو یا برائیوں میں مبتلا ہو یا جو نوجوان گمراہی اور گناہوں میں مبتلا ہو،یا کسی کی بہن ‘ بیٹی یا بیوی اس کی بات نہ مانتی ہو یا کسی کا باپ گناہوں کی دلدل میں دھنسا ہوبس یہ عمل کریں اور کمال دیکھیں۔

دل کو زندہ رکھنے کا عجیب و نافع نسخہ!
ایک مسلمان کو سب سے زیادہ فکر اپنے دل کو زندہ رکھنے کی کرنی چاہیے۔ زندہ دل اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے، اس میں رقت ہوتی ہے، وہ آخرت کے کاموں کو ترجیح دیتا ہے اور جسم کے تمام اعضاء کو اللہ تعالیٰ کی عبادت یعنی اس کی رضا والے کاموں میں لگائے رکھتا ہے۔ اور اگر خدانخواستہ دل مردہ ہو جائے تو اس پر شیطان کا قبضہ ہو جاتا ہے اور شیطان اپنی زہریلی سونڈ اس میں گھسا کر نافرمانی اور گناہ کے گندے اثرات اس میں ڈال دیتا ہے۔ یہ مردہ دل فانی دنیا کے چکر میں پڑا رہتا ہے اور غیر اللہ سے عشق کی ذلت میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ خلاصہ یہ کہ جس کا دل زندہ اس کی آخرت زندہ، تابندہ اور سدا بہار اور جس کا دل مردہ اس کی آخرت مردہ، ویران اور عذاب زدہ دل کی زندگی کا مجرب نسخہ یہ ہے کہ فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان توجہ کے ساتھ چالیس مرتبہ یہ دعا پڑھی جائے:۔یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ لَآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ بِرَحْـمَتِکَ أَسْتَغِیْثُ اوّل آخر درود شریف پڑھیں۔تمام اہل محبت سے گزارش ہے کہ اس عمل کو پابندی کے ساتھ کریں۔