محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کا نیا قاری ہوں عبقری پڑھ کر بہت خوش ہوا ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔ آپ کی اولاد کوآپ جیسا بننے کی توفیق دے تاکہ وہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بن سکیں۔جسم پر جمی میل کیلئے چٹکلہ: جسم پر جمی میل کو ختم کرنے کے لیے ٹھنڈے یا گرم پانی میں کم سے کم تین لیموں کا رس نچوڑ دیں اور ہلاکر صابن سے نہائیں۔ جسم پر چاہے جتنی بھی میل جمی ہوگی اتر جائے گی۔(پوشیدہ)