محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔اس میں موجود بے شمار ٹوٹکے آزمائے اور بہت مفید پائے۔ میرے پاس بھی کچھ بالکل اپنے آزمودہ تجربات ہیں جو قارئین عبقری کی نذر کرتی ہوں:۔ میرے پاس دیمک کے لیے ایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔ جہاں دیمک ہو یا فرنیچر کو کیڑا لگ جائے تو ٹیکہ لگانے والی سرنج میں تارپین کا تیل لے کر سوراخوں میں سرنج سے یہ تیل ڈال دیں‘ دیمک ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔