Search

کسی طرح میرے گھر والوں کو معلوم ہوگیا کہ میں نے دوستوں کی ایک پارٹی میں غلطی سے نشہ آور مشروب پی لیا حالانکہ اس روز کوئی گھر پر نہ تھا۔ سب کے سامنے ابو نے مجھ پر غصہ کیا اور کہا کہ اب اگر دوبارہ یہ حرکت کی تو گھر سے نکا ل دیں گے حالانکہ بڑے بھائی ہیروئن کا نشہ کرچکے ہیںیہ اور بات ہے کہ اب چھوڑ دیا جبکہ یہ مشروب تباہ کن نہیں ہے۔ ہیروئن تو انسان کو موت کے منہ میں لے جاتی ہے۔ میں اپنی غلطی کو بھائی کی غلطی کے سامنے کچھ نہیں سمجھتا۔ (عمران‘ قصور)
مشورہ:اس بحث میں نہ جائیں کہ کس کی غلطی بڑی ہے۔ بھائی تو اپنی اصلاح کرچکے آپ کو بھی آئندہ نشہ نہیں کرنا چاہئے۔ کوئی بھی ایسی بات جو کسی کے سامنے نہ کہنا چاہیں اور جس کے بارے میں لوگوں کو پتہ چلنے پر ندامت کا احساس ہو وہ بات اکیلے میں بھی نہیں ہونی چاہیے۔ باکردار شخص غلطیوں کو تنہائی میں کرنے سے بھی خود کو روکتا ہے جبکہ نشے کی رغبت رکھنے والے اپنے قول و فعل کو صحیح ثابت کرنے کے لیے دلائل اور بحث زیادہ کرتے ہیں۔ اپنے ذہن میں صرف ایک بات رکھیں کہ نشہ نہیں کرنا۔ والد نے صدمے کے زیر اثر آپ کو نشے سے دور رہنے کی نصیحت کی ہے۔ والدین کو بھی اپنے بچوں پر اعتماد ہوتا ہے۔بچہ کوئی غلطی کرے تو انہیں دکھ ہوتا ہے۔