Search

میری جڑواں بیٹیاں ہیں۔ عمر 13سال ہے ان کا رنگ پہلے سفید تھا اب عجیب سی رنگت ہوگئی ہے۔ بیٹا ساڑھے گیارہ سال کا ہے اسے دوسال پہلے یرقان ہوگیا تھا۔ تب سے وہ بہت سست رہتا ہے‘ تھک جاتا ہے۔ ناک پر تل نکل رہے ہیں۔ ناک سے خون بھی آتا ہے۔ بچوں کی وجہ سے سخت پریشان ہوں بتائیے کیا کروں؟ (نازیہ،ساہیوال)
مشورہ: آپ دفتر ماہنامہ عبقری رابطہ کرکے اسسٹنٹ صاحب سے بچیوں کے متعلق مشورہ کریں یا خود صبح 9 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان آکر اسسٹنٹ صاحب کو چیک کروائیں۔ اس عمر میں تو رنگ نکھرتا ہے۔ آخر وجہ کیا ہے؟ پیٹ میں کیڑے تو نہیں۔ اسی طرح یرقان کے بعد غذا کا خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس کا اثر رہتا ہے۔ پہلی فرصت میں بچوں پر توجہ دیں۔ دوا کھلائیے۔ بچوں کو بڑھتی ہوئی عمر میں متوازن اور اچھی غذا دینی چاہیے۔ اناج، بیج، سبزی اور پھل روزانہ خوراک میں شامل ہونے چاہئیں۔ شہد قدرت کا انمول تحفہ ہے۔ گردے، جگر کی بیماریوں کو دور کرتا ہے۔ اس کے کھانے سے چہرے کی رنگت نکھر جاتی ہے۔ جسم کی قوت میں اضافہ ہوتا ہے۔ بیماری کے بعد کی کمزوری دور ہوتی ہے۔ چند روز بچوں کو گیہوں کا دلیا دودھ میں پکا کر شہد ڈال کر کھلائیے۔ موسم کے پھل کھلائیے۔ گاجر کا جوس بچوں کو پلائیے اور گاجر کا حلوہ بناکر کھلائیے۔ ڈرائی فروٹ بھی صحت کے لیے ضروری ہیں۔ پانچ بادام اور چمچ بھر کشمکش رات کو دودھ کے ساتھ بچوں کو دیجئے۔ اس سے حافظہ بہتر ہوگااور صحت بھی۔ اچھی غذا سے بچوں کی بڑھوتری صحیح رہے گی۔ قد، کاٹھ بھی بڑھے گا۔